ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کورونا کا قہر بدستور جاری ، 2134 نئے کیسز

دہلی میں کورونا کا قہر بدستور جاری ، 2134 نئے کیسز

Sun, 14 Jun 2020 20:23:11    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے اسپتالوں میں کورونابیڈ کی مجموعی تعداد 9558 سے بڑھ کر 9714 ہو گئی ہے جن میں سے 5449 پُر ہیں جبکہ 4265 بیڈز خالی ہیں۔آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹرز606 ہیں جن میں 385 پر مریض ہیں جبکہ 221 خالی ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے دو ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 57 مزید مریضوں کی اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 1271 ہوگئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری کورونا وائرس کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہےکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2134 نئے کیسز سامنے آئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 958 تک پہنچ گئی۔ آج لگاتار دوسرے دن بھی کورونا کے دو ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جمعہ کو ریکارڈ 2137 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 57 مزید مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1271 ہوگئی۔ آج دہلی کے لئے یہ خوشی کی بات رہی کہ ریکارڈ 1547 مریض شفایاب ہوئے اورکوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14945 ہوگئی۔ اس وقت دارالحکومت میں 22،212 ایکٹیو کیسز ہیں۔

دہلی حکومت کے مطابق فی الحال 19535 کورونا مریضوں کواپنے گھروں میں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اب تک 2،83،239 افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کی تعداد 222 ہی رہی۔

دہلی کے اسپتالوں میں کورونابیڈ کی مجموعی تعداد 9558 سے بڑھ کر 9714 ہو گئی ہے جن میں سے 5449 پُر ہیں جبکہ 4265 بیڈز خالی ہیں۔آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹرز606 ہیں جن میں 385 پر مریض ہیں جبکہ 221 خالی ہیں۔ آج 550 نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور400 کو چھٹی دے دی گئی۔


Share: